مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب میں ناہید-2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ اور طلوع-3 سیٹلائٹ کی رونمائی کی گئی۔ تقریب رونمائی میں ایران کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عیسیٰ زارع پور اور ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ ناہید-2 اپنی نوعیت کے پیشرو سٹیلائٹ ناہید-1 کا جدید ترین ورژن ہے۔ یہ ایک ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جس کے ذریعے ایران خلائی مواصلات کی صنعت میں داخل ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سوویت یونین، امریکہ، فرانس، جاپان، چین، برطانیہ، بھارت اور صہیونی حکومت کے بعد ایران دنیا کا نواں ملک ہے جس نے کامیابی کے ساتھ مستقل طور پر سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔
ایران 2005 میں روس کی مدد سے مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹ سینا ون کو بھیج کر خلائی ممالک کے کلب میں شامل ہوا۔ اس وقت سے ایرانی خلائی ایجنسی نے مقامی علم اور بین الاقوامی تعاون کی مدد سے ملک میں خلاء کے استعمال اور خلائی ٹیکنالوجی کی توسیع کے لیے منصوبہ بندی کو اپنے ایجنڈا میں رکھا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ